تازہ تر ین

کلبھوشن کیس کے فیصلہ میں 6 ماہ لگنے کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس کی باقاعدہ سماعت کے شروع ہو نے سے دو ماہ پہلے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے، کلبھوشن کے معاملے میں پہلے بھا رت دعویٰ کریگا اور پھر پاکستان جواب دعویٰ داخل کرائے گا ،اس پراسیس میں چھ ماہ یا اس سے زائد کا وقت درکار ہو گا ،پاکستان نے ابھی تک عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کا نام نہیں دیا تھا کہ کلبھوشن کیس کی ابتدائی سماعت شروع ہو گئی جس میں کلبھوشن کی پھا نسی کو روک دیا گیا اب پاکستان نے طے کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف میں اپنے ایڈہاک جج کا نام دے گا اور اس کی تعینا تی صرف سماعت شروع ہونے سے دو ماہ قبل کرائی جا ئے گی۔ س با رے میں پاکستان کے اٹارنی جنرل نے عالمی عدالت انصاف کے چیف جسٹس سے ملا قات میں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان صرف سماعت شروع ہو نے سے دو ماہ قبل اپنا ایڈہاک جج لگوائے گا جس پر عالمی عدالت انصاف کے چیف جسٹس نے آمادگی ظاہر کر دی ہے ،پاکستان اس سے قبل ایڈہاک جج کا نام نہیں دے گا کیو نکہ اگر پاکستان پہلے ہی ایڈہاک جج کا نام دے دے تو انڈیا کی جانب سے اس جج کے با رے میں کوئی پرا پیگنڈا ہوسکتا ہے اس لئے پاکستان کی جانب سے محتاط رو یہ اختیار کیا جا رہا ہے ،اس با رے میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کلبھوشن کیس کی سماعت سے چند ماہ قبل ہی اپنا ایڈہاک جج لگوائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain