تازہ تر ین

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری تھی ، اکرم رضا اور اظہر رضا کی پروگرام گگلی میں گفتگو

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر رضا نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پوری قوم کو فخر ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جان گئی کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ عوام کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم اس طرح خوشیاں سمیٹتی رہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا کہ سرفراز احمد نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ میں ساری ٹیم کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی ہم آج اس ٹیم سے فائنل جیتے جس کا پریشر پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں پوری قوم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ ہماری ٹیم بہترین تھی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو سب سے بڑی خوشی ملی اب میں سمجھتا ہوں پاکستان کو ورلڈ کپ کی بھی تیاری کرنی چاہیے۔ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ اس کی ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain