تازہ تر ین

پاکستان میں پہلی بار چینی باشندوں کو خاص کام کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ حکومت نے چےن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دےنے کےلئے پہلی مرتبہ چےنی باشندوں کو پاکستان مےں جائےداد کی خرےدو فروخت کی اجازت دےدی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے بتاےا ہے کہ چےن کی دفاعی سازو سامان تےار کرنے والی کمپنےوں کے افسران کو پاکستان مےں جائےداد خرےدنے کی اجازت باضابطہ دےدی گئی ہے۔ اسلام آباد کے پوش سےکٹر وں اےف سےکس ، اےف سےون ، اےف اےٹ اور ای سےون مےں انتہائی قےمتی بنگلے چےنی باشندوں نے خرےد لئے ہےں۔ یہ امر باعث حےر ت ہے کہ دفاع سے ہٹ کر دےگر شعبوں مےں کام کرنے والے چےنی کمپنےوں اور باشندوں کو پاکستان مےں جائےداد خرےدنے کی تاحال اجازت نہےں دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مےں کام کرنے والی چےن کی دےگر کمپنےوں مےں تحفظات پائے جاتے ہےں ۔ انفارمےشن ٹےکنالوجی کے شعبے مےں اےک کثےر سرمایا کاری کرنے والی چےنی کمپنی کے سےنئر افسر نے خبرےں کو بتاےا کہ یہ امتےازی سلوک نہےں ہونا چاہےے اور بلاامتےاز چےن کی تمام کمپنےوں کو پاکستان مےں جائےداد کی خرےد و فروخت کی اجازت ملنی چاہےے ۔ اسلام آباد کی کاروباری برادری نے اسلام آباد مےں چےنی شہرےوں کو جائےداد خرےدنے کی اجازت دےنے پر شدےد تحفظات کا اظہار کےا ہے ان کاروباری شخصےات کا کہنا ہے کہ انتہائی مہنگے داموں اسلام آباد مےں پراپرٹی خرےدنے سے اسلام کی جائےدادوں کی قےمتوں مےں ہوش ربا اضافہ ہوگےا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنے پڑ سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain