تازہ تر ین

غزوہ احد میں حضرت علی ، امیر حمزہ ،حضرت دجانا کی بہادری کا تذکرہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”مرحبا رمضان“ میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد اصغر نے کہا ہے کہ میدان بدر میں کفار کے بڑے بڑے لیڈروں سمیت 70 افراد جہنم رسید ہوئے۔ اس کا بدلہ لینے کے لئے کفار نے جنگ احد چھیڑی۔ میدان احد میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ رسول اکرم کے گرد موجود صحابہ کرام بکھر گئے حدف 11 صحابہ آپ کے ااس پاس تھے جن میں حضرت علیؓ بھی شامل تھے۔ جنگ اُحد میں تین صحابہ کرام حضرت علیؓ، حضرت حمزہؓ اور حضرت دجاناؓ نے جرا¿ت و بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ علامہ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جنگ احد قریش مکہ کے انتقام کا نتیجہ تھا۔ غزوہ اُحد میں حضرت طلحہؓ نے بھی بڑی شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی انگلیاں کٹ گئیں تھیں، تلوار نہیں پکڑ سکتے تھے لیکن اپنے بازوﺅں سے تیر روکنے تھے یہاں تک کہ ان کے بازو خشک ہو گئے تھے بعد ازاں اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کا درجہ نصیب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ احد سے مسلمانوں کے لئے یہ سبق ہے کہ جب بھی اپنے امیر کو چھوڑیں گے شکست کھائیں گے۔ علامہ عمران عباس مزاری نے کہا ہے کہ میدان اُحد واحد جنگ ہے جس میں حضرت علیؓ کی تلوار ٹوٹی۔ حضرت علیؓ جنگ میں تلوار چلایا کرتے تھے جبکہ غزوہ اُحد میں وہر سول اکرم کے گرد گھومتے ہوئے حملوں کو روک رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حصرت حمزہؓ حضور کے چچا بھی تھے اور دوستانہ تعلق بھی تھا۔ عمروں میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔ حضرت حمزہؓ واحد شخصیت ہیں جن کو حضور نے سیاہ رنگ کا کفن دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اختر رسول نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں دباﺅ ضرور ہوتا ہے لیکن اچھے کھلاڑی میدان میں اترنے کے بعد ساری توجہ میچ پر دیتے ہیں جس سے دباﺅ اتر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 بار ہاکی فیڈریشن کا صدر رہا ہوں۔ ہاکی میں سیاست ہمیشہ سے نہیں ہے۔ ہمارے دور میں سیاست نہیں تھی۔ سابق کرکٹ اکرم رضا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں دباﺅ تو دونوں ٹیموںپر ہوتا ہے البتہ فتح اس کی ہوتی ہے جو صرف جیت کے لئے کھیلے اور دباﺅ کو خاطر میں نہ لائے۔ سرفراز کی کپتانی میں ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا۔ پہلی ہار ہی ہماری مسلسل جیت کا سبب بنتی آ رہی ہے۔ گلوکار خالد بیگ نے کہا ہے کہ کرکٹ میں خاصی دلچسپی ہے اور پاک بھارت میچ تو دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔ ہمیشہ ہی ہر میدان میں پاکستان کی فتح کیلئے دعا گو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری ہو یا کوئی اور شعبہ تعلیم انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر کسی کام میں نکھار نہیں آتا۔ خالد بیگ نے نعت رسول ”اگر مل گئی مجھ کو راہ مدینہ، محمد نقشِ قدم چوم لوں گا“ اور ”وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا“ بھی پیش کیں۔ سابق کرکٹر اظہرزیدی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پہلی ہار ہمارے لئے بہتر ثابت ہوئی۔ انگلینڈ والے بھی کبھی نہیں بھولیں گے کہ پاکستان نے انہیں ان کی سرزمین پر کس طرح شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ عامر سہیل نے جو کہا ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے البتہ انہوں نے تردید کر دی ہے اور سرفراز کی تعریف کی ہے۔ ماڈل نایاب خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں مجھ سمیت سارے خاندان کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے جبکہ دوسرے میچز اتنے شوق سے نہیں دیکھتے۔ بھارت کے خلاف میچ میں ایک جذبہ ہوتا ہے اور بھرپور دعائیں ہوتی ہیں کہ پاکستان فاتح رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ اچھا پیشہ ہے، بہت پڑھے لکھے لوگ اس میں آ چکے ہیں اب یہ پہلے جیسا نہیں رہا۔ پروگرام میں نعت خواں کاشف معل اور احسان چودھری نے نعت ”وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں، تیرے بن اے بہار پھرتے ہیں“ اور ”کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے“ پیش کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain