تازہ تر ین

شاندار فتح کے بعد شاہینوں کی واپسی ،تاریخ کا اعلان ہو گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم آج رات 2بجے پاکستان پہنچے گی۔ قومی ٹیم EK622 کے ریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے
گی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاتح سکواڈ کے شاندار استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ کھلاڑی ایئرپورٹ سے سیدھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں گے اور وہاں بھرپور جشن کے بعد اگلے روز اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی غصے میں بپھر گئے، کھلاڑیوں کے پوسٹر پھاڑ دیئے، ٹی وی سیٹ توڑ دیئے، کھلاڑیوں کے گھروں کے باہر جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے بازی، بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گھروں کے باہر فوج اور پولیس تعینات کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہو سکی اور بڑی تعداد میں بھارتی سڑکوں پر نکل آئے، کھلاڑیوں کے پوسٹرز پھاڑ کر نذرآتش کر دیئے۔ کانپور اور ہری دوار میں بھارتیوں کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا جو بھارتی بورڈ اور کرکٹرز کے خلاف سخت نعرے بازی کرتا رہا۔ رانچی میں سابق کپتان ایم ایس دھونی کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے جس پر انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی اور پولیس گارڈز کو اہلخانہ کی حفاظت کے لئے تعینات کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے گھروں پر بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ پاکستان سے شکست کے بعد پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، کوہلی کو فوری طورپر کپتانی سے ہٹانے کے مطالبے بھی سامنے آنے لگے۔ بھارتی ہائی کوہلی ہائے کوہلی کے نعرے لگاتے رہے۔ پاکستان کے چیمپئن بننے کے بعدپاکستانی شائقین کرکٹ نے دنیا بھر کی طرح اوول کے کرکٹ گراﺅنڈ میں بھی بھرپور جشن منایا۔ اس دوران گراﺅنڈ کے گیٹ پر دو پاکستانی مداحوں نے قومی ٹیم کی جیت پر جشن منانا شروع کیا تو وہاں موجود بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں۔ ایک بھارتی تو آپے سے ہی باہر ہو گیا اور پاکستانیوں سے لڑنے لگا لیکن پاکستانیوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا جشن جاری رکھا۔ اس دوران جب بھارتی شخص اپنی حد پار کرنے لگا تو فوری طور پر برطانوی پولیس بھی میدان میں آ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے پاکستانیوں کے جشن کے حق کو تسلیم کیا اور بھارتیوں کو وہاں سے کنارہ کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہینوں کے سامنے بھارتی سورماﺅں کے چاروں شانے چت ہونے پر بھارتی شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی پھیل گئی اور انہوں نے میچ پورا ہونے سے پہلے ہی گراﺅنڈ چھوڑ کر جانا شروع کر دیا۔ برطانوی میگزین ’دی ٹائمز‘ کی سپورٹس صحافی و سابق برطانوی ہاکی پلیئر الزبتھ ایمن نے اوول کرکٹ گراﺅنڈ کے گیٹ کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شائقین کرکٹ انتہائی مایوسی کے عالم میں گیٹ کے قریب لائنیں لگا کر کھڑے ہیں اور باہر نکلنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی شائقین اب تو شدید مایوس ہیں لیکن ذرا اس وقت کا بھی تصور کریں جب بھارتی ٹیم تاریخی شکست کے بعد اپنے وطن واپس پہنچے گی تو اس وقت یہی شائقین اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دے کر دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں پہلی دفعہ فائنل میں پہنچ کر اور بھارت کو آﺅٹ کلاس کر کے کرکٹ کے سب ہی تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا، بھارت نے ٹاس جیتت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گراﺅنڈ کے چاروں طرف ذمہ دارانہ اور شاندار شاٹس لگائے اور چار کھلاڑی آﺅٹ پر 338 رنز کا بہترین ٹارگٹ انڈین ٹیم کو دیا، انڈیا نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے 15 اوورز میں ہی اس کے چوٹی کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہونے سے انڈین ٹیم شدید دباﺅ کا شکار ہو گئی اور یکے بعد دیگرے اس کے سبہی کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین واپس جاتے رہے اور انڈیا کو 158 رنز پر آل آﺅٹ کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے 2 مین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے میچ پاکستان کے حق میں کر دیا، انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستان کی بہترین باﺅلنگ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہیں سکا، محمد عامر، حسن علی اور دیگر تمام پاکستانی باﺅلرز نے بہترین باﺅلنگ کر کے انڈین کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا پاکستان کی طرف سے فحر زمان نے بہترین 114 سکور کر کے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، علاوہ ازیں انڈیا کے جب چار کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تو اوول سٹیڈیم جو زیادہ تر بھارتی تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، 80 فیصد بھارتی تماشائی سٹیڈیم سے اٹھ کر گھروں کو چلے گئے، سٹیڈیم کے میڈیا باکس میں موجود سینئر کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے اس جیت کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مخدوش ترین حالات میں بھی کم بیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور انگلینڈ کو ہوم گراﺅنڈ پر ہرا کر اُس نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ فائنل جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں، پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3 حسن علی نے 3 شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے 1 وکٹ حاصل کی جبکہ انڈیا کا ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا، میچ کے آخر میں حسن علی کو مین آف دی سیریز اور فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو میچ میں شکست دے کر گراﺅنڈ میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز شپ کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے کر بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا دیا، جیت کے بعد گراﺅنڈ میں مناظر اس وقت قابل دید تھے جب پوری ٹیم نے گراﺅنڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور جیت کی خوشی کا جشن اللہ کا شکر ادا کر کے منایا۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اوول سٹیڈیم کے باہر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بے قابو ہو گئے۔اوول سٹیڈیم کے باہر کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے ”گو انڈیا گو بیک “، ہم کیا چاہتے آزادی ، کشمیر بنے گا پاکستان ، جیتے گا بھائی جیتے پاکستان جیتے گا ، برہان وانی شہید سمیت دیگر شہداء کے حق میں بھی نعرے بلند کئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر مقبوضہ کشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سری نگر سمیت تمام شہروں میں کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فلک شگاف نعرے بازی شروع کر دی۔ نوجوان سڑکوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اور پوری ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں قوم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم ورک ہو تو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ وزیراعظم نوازشریف، صدر ممنون حسین اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سکور دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ جیت گئے، ٹیم کو ایڈوانس مبارکباد دے دی تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ21 سال کا تجربہ ہے، قومی ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، فخر زمان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا کہ پاکستان نے بڑا ٹارگٹ دیا تو بھارت ہار جائے گا، پی ایس ایل پاکستان میں ہونے چاہئیں، اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پاکستانی ٹیلنٹ ایسا ہے جس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پرکرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی نے قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم کی ہے،جس پر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ بھی مبارکباد کی مستحق ہے،پریشر میچ میں قومی کھلاڑیوں نے بغیر دباﺅ کے کھیل کر بھارت کو ہرایا ہے-انہوںنے کہاکہنوجوان بلے بازفخر زمان نے سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیاہے اورپاکستان کا سر فخر سے بلند کیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔نوڈیروہاﺅس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو چیمپین شپ ٹرافی کے فائنل میں شکست فاش دے کر پاکستانی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ وہ ٹیم انتظامیہ، مینیجر، کوچ اور کپتان سرفراز احمد کو قوم کا سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ جیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی قوم ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوم ہے اور اپنی ہار کو جیت میں بدلنا جانتی ہے۔ انھوں نے اس جیت پر پوری قوم کو مبارک دی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوااقبا ل ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔قوم اورکرکٹ ٹیم کے نام پر اپنے الگ الگ پیغام میں گورنراقبال ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورسراج الحق نے مبارکباد اورنیک تمناﺅں کااظہاکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain