تازہ تر ین

انتہاپسند گوروں نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھادی، 3 شہید ،10 زخمی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنزبری پارک سٹیشن کے قریب سیون سٹرز روڈ پر ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی۔ واقعہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی
ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈرائیور کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فنزبری پارک سٹیشن اور نواحی علاقہ کو سیل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین افراد نے وین ڈرائیور کو پکڑا جو چلا رہا تھا کہ مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہوں۔ واقعہ فنزبری پارک کی مسجد کے باہر پیش آیا۔ زخمی ہونے والے افراد نماز تراویح پڑھ کر نکل رہے تھے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے فنزبری پارک واقعہ کو خوفناک قرار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ہمدردیاں سانحہ کے زخمیوں‘ متاثرین اور ہنگامی سروس عملے کے ساتھ ہیں۔ فنزبری سانحہ پر صدمہ پہنچا۔ جیرمی کوربن کے مطابق واقعہ کے بعد سے مساجد‘ پولیس اور اسلنگٹن کونسل سے رابطے میں ہوں۔ تمام ہمدردیاں واقعہ کے متاثرین اور کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain