تازہ تر ین

اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

نیویارک (نیٹ نیوز) سائنسدان کئی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ نیند کے دورانئے اور آدمی کی خوشی میں گہرا تعلق ہے ۔ اب ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک انکشاف کیا ہے جو بہت لوگوں کو حیران کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند میں چند منٹ کی کمی بیشی بھی انسان کی خوشی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ انسان کو خوش رہنے کے لیے روزانہ حتمی طور پر7گھنٹے اور 6منٹ کی نیند لینی چاہیے۔ نیند کا یہ دورانیہ قطعی خوشی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نتیجہ ایک تحقیقاتی سروے سے اخذ کیا ہے۔ انہوں نے نیند کے دورانئے اور خوشی کے معیار کے حوالے سے 2ہزار لوگوں سے سوالات پوچھے۔ ان میں جو لوگ 7گھنٹے 6منٹ سے کم یا زیادہ سوتے تھے ان میں خوشی کا لیول کم تھا جو لوگ حتمی طور پر اتنی نیند لیتے تھے ان میں خوشی کا معیار سب سے زیادہ بلند دیکھا گیا۔ اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو لوگ نیند میں بار بار بیدار ہوتے ہیں یا جن کی نیند بے قاعدہ ہوتی ہے ان میں خوشی کا معیار بھی کم ہوتا ہے اور ان کی استعدادکار بھی متاثر ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain