تازہ تر ین

پیپلزپارٹی سے جیالے کیوں چھوڑ کر جا رہے ہیں؟ رہنما قمر زمان کائرہ نے وجہ بتا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءقمر زمان کائرہ نے چینل ۵ کی خصوصی نشریات ”مرحبا رمضان “میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید غریبوں کیلئے بڑا تہوار ہے ۔پیپلزپارٹی چھورنے والوں بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پی پی کا قلعہ تھا ۔50سال سے عدلیہ ،میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ پی پی کے پیچھے پڑی ہو ئی ہے ۔جتنا ہماری جماعت کے رہنماﺅں سے ظلم ہو ا وہ کسی اور جماعت سے نہ ہوا جب بھٹو شہید ہوئے اُس وقت بھی بہت سے پنچھی ساتھ چھوڑ گئے اس کے بعد محترمہ بی بی شہید پر بھی ایسا ہوا ۔اس سے گھبرانا نہیں چاہئے انشاءاﷲ کم بیک کرینگے ۔پیپلزپارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے جو رہنما 4سال تک وزیر رہے وہ اب پارٹی میں کیڑے نکال رہے ہیں لوگ جس کو لیڈر مانتے ہیں اس کو فالو بھی کرنا چاہےے ۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain