تازہ تر ین

چوہدری محمد سرور نے چُپ کا روزہ توڑ دیا ،لیڈر شپ بارے اہم بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام براہ راست ”مرحبا رمضان“میں آمد ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا لندن چھوڑ کر پاکستان آنے کا مقصدکچھ اور تھا ۔اس دوران میںنے دیکھا اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ۔میرا اتنی دور سے اپنے وطن واپسی کا مقصد صرف یہی تھا کہ ایسی جمہوریت لا سکوں جس میں ایک مزدور کا بیٹا ایم این اے یا ایم پی اے بن سکے ۔سیاست ایک مشکل کام ہے ۔اب صورتحال یہی ہے کہ پارٹی لیڈر سیاہ کرے یا سفید اُس سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا یہی دیکھ کر نے الگ فیصلہ کیا ہے چودھری سرور نے مزید کہا کہ اب بھی سیاسی پارٹیوں میں ایسے ایسے قد آور لوگ ہیں جو لیڈر بن سکتے ہیں مگر ان کو موقع نہیں دیا جاتا ۔یہ جمہوریت نہیں اُس کی نفی ہے ۔پیپلزپارٹی کے بعد بلاول بھٹو کو اگر فری ہینڈ دیا جائے تو وہ بھی اپنی پارٹی کو مشکل صورتحال سے نکال سکتے ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain