تازہ تر ین

سونم کپور نے ارب پتی دوست سے محبت کا اقرار کرلیا

ممبئی: سونم کپور نے ہمیشہ شادی سے متعلق بات کو ذاتی معاملہ قرار دیا ہے لیکن اب بالآخر انہوں نے اپنے قریبی دوست آنند آہوجا کے ساتھ محبت کا اقرار کر ہی لیا۔بالی ووڈ کی خوبصورت اوراسٹائلش اداکارہ سونم کپورکبھی بھی اپنے جذبات کا اظہارکرنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت برداشت کرتی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے اداکارہ سونم اوران کے قریبی دوست آنند آہوجا کے درمیان نزدیکیاں بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں لیکن سونم نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرآنند آہوجا کا شماربھارت کے ارب پتی تاجروں میں ہوتا ہے اور سونم مختلف تقاریب میں ان ہی کےڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کرتی نظرآتی ہیں۔لیکن اب انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پرآنند آہوجا کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کا برملا اظہار کردیا،انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے دوست ڈیزائنرنمیش شاہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کیا آپ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں سونم نے فوراً جواب دیا ”جی ہاں“ ،ان کے جواب سے واضح ہوگیا کہ سونم اور آنند کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔واضح رہے کہ سونم کپور نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے ورنہ اس سے قبل وہ میڈیا کو ہمیشہ یہ کہہ کرٹال دیتی تھیں کہ وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں کسی کو کچھ بھی بتانا پسند نہیں کرتیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain