تازہ تر ین

مسجد الحرام پر حملے کے 2بڑے منصوبے ناکام, امت اسلام میں تشویش

ریاض /مکہ مکرمہ (اے این این) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور جدہ میں کارروائیکرکے مسجد حرام پر حملے کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ مکہ اور جدہ میں 3 گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1عورت سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 خود کش حملہ آور نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3دہشت گروپوں نے مسجد الحرام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2گروپوں کا تعلق مکہ جبکہ 1گروپ کا تعلق جدہ سے تھا۔دہشت گردوں کے خلاف پہلا آپریشن مکہ میں اسلیا ضلعے میں کیا گیا جب کہ دوسرا آپریشن اجید المسفی میں کیا گیا۔حملہ آور مسجد الحرام میں عبادات کرنے والوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق ایک خود کش حملہ اجید میں ایک گھر میں چھپا ہوا تھا اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بار بار پولیس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی باوجود اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس دھماکے کے نتیجے میں6عام شہری اور5پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے ایک خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain