تازہ تر ین

آرمی چیف ”جنرل قمر جاوید باجوہ“ بارے آئی ایس پی آر کا اہم بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ موسم کی خرابی کے باعث پارا چنار نہ جا سکے، موسم صاف ہوتے ہی پارا چنار جائیں گے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو عید کا دوسرا دن پاراچنار میں گزارنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث پارا چنار نہ جا سکے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پارا چنار نہ پہنچ سکا۔ آرمی چیف موسم صاف ہونے کے بعد جلد پارا چنار جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق عسکری حکام پارا چنار واقعہ کے متاثرہ خاندانوں اور مقامی عمائدین سے رابطہ میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم سب مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے فرقہ واریت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain