تازہ تر ین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش, کئی افراد جاں بحق

لاہور ‘ منچن آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں آج تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید گرمی اور حبس سے جان چھوٹی تو لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ لاہور میں عید کے دن اور ٹرو کی دوپہر تک شدید گرمی کا راج تھا۔ دم گھٹنے والے حبس زدہ موسم نے زندہ دلان لاہور کی عید کا مزا کرکرا کر کے رکھ دیا تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نہر میں ڈبکیاں لگا کر گرمی بھگاتی اور عید کا مزا لیتی رہی۔ دوپہر کے وقت قدرت مہربان ہو گئی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ سرمئی گھٹائیں امڈ آئیں اور پھر کھل کر بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے گرمی اور حبس کے ستائے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ان کا عید کا مزا دوبالا ہو گیا۔ منچن آباد کے نواحی علاقے جندو والا میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں فرزانہ بی بی‘ شعیب اور محمد خان شامل ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، زیریں سندھ، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں‘ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ اور (کل) جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور)، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان)، بالائی سندھ (سکھر، میرپورخاص، سانگھڑ)، مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات) اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain