تازہ تر ین

سانحہ احمد پور شرقیہ, 125افراد سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بہاولپور میں جاں بحق ہونے والے 125 ناقابل شناخت افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سانحہ کے جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بستی رمضان جوئیہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس سے قبل ناقابل شناخت 125 افراد کی میتیں ہسپتال سے بستی رمضان جوئیہ پہنچائی گئیں۔ متوفین کے لواحقین شدت غم سے نڈھال تھے۔ اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سانحہ بہاولپور کے 125 افراد کی میتوں کو تدفین کیلئے قبرستان نذیرآباد لے جایا گیا جہاں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی سانحہ پر منفی سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ کسی بھی زندگی کا نعم البدل نہیں ہے لیکن مالی امداد سے لواحقین اور زخمیوں کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ زخمیوں کا بلند حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے اعلان کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں گی جبکہ حکومت غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس قومی سانحے پر بھی سیاست کی جو انتہائی افسوسناک ہے، اس قسم کی سیاست ملک میں نہیں ہونی چاہیے، دکھ کی اس گھڑی میں دوسروں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قطعی طور پر مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہم اس کی تہہ تک پہنچیں گے اور اس واقعہ کو قوم کے لئے مثال بنائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain