تازہ تر ین

”ق لیگ“ کو بڑا جھٹکا, اہم شخصیت نے ساتھ چھوڑدیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے کئی اہم رہنما عید کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کے جنوبی پنجاب کے کئی رہنماﺅں سے رابطے جاری ہیں۔ حال ہی میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں معاملات پا گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت موجودہ دور حکومت میں اپنی پارٹی کو منظم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چودھری شجاعت کی علالت اور مشاہد حسین سید کے پارٹی معاملات سے علیحدہ ہونے کے بعد پارٹی کے اکثر سرکردہ رہنماﺅں کا سیاسی کیریئر کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہونے لگی ہے۔ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے مختلف عہدیداروں نے پی ٹی آئی میں جانے کیلئے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کا اختیار مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو دے دیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق کے 15سے زیادہ سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی مشترکہ طور پر پی ٹی آئی شمولیت کے حوالے سے معاملات طے کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اپنی سخت پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کو متحد رکھنے میں ناکام رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ کارکنوں سے رابطے کا فقدان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain