تازہ تر ین

جے آئی ٹی کو دھمکیاں, اب ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟, کپتان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کریمنل انوسٹیگیشن ہو رہی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا ‘ وزیر اعظم نے لندن پریس کانفرنس میں جے آئی ٹی کے خلاف بات کی ‘ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ ان کیخلاف فیصلہ آیا تو قوم نہیں مانے گی‘ جے آئی ٹی کو ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش کی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا ‘ اگر انہوں نے فیصلہ خلاف آنے پر کچھ کرنے کی کوشش کی تو ایک کال دوں گا قوم تیار بیٹھی ہے ‘ سارا پاکستان باہر نکلنے کیلئے تیار ہے ‘ اگر مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہے تو یہ نواز شریف کا قصور ہے ‘ جے آئی ٹی کے آنے والے فیصلے کی قوم کو پہلے ہی مبارکباد دیتا ہوں‘ نیا پاکستان پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں ملک میں انصاف کا نظام آنے سے بنے گا‘مسلمانوں کو لڑانے کیلئے بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے ۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو حادثے عید سے پہلے ہوئے ہر جگہ پاکستانیوں کو تکلیف ہوئی۔ بہاولپور کا حادثہ بہت افسوس ناک تھا۔ کوئٹہ اور پارا چنار کے واقعہ سے ملک کو جھٹکا لگا۔ ہم سب کو تیار ہوجانا چاہیے ۔ بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔ شیعہ اور سنی کو لڑایاجائے گا یہاں پہلے عراق میں لڑائی شروع ہوئی شیعہ اور سنی کو پاکستان کو اس لڑائی کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کوئٹہ اور پارا چنار بھی جانا چاہیے تھا ۔ چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ہے۔ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔ پرویز الہٰی کے دور میں ہسپتال ایسے ہی پڑے ہوئے ہیں۔ اتنے بڑے پنجاب میں برن سینٹر نہیں ہے۔ 21 سال شریف برادران نے پنجاب پر حکومت کی ہے۔ حالات دیکھیں ہسپتالوں ‘ یونیورسٹیوں اور سکولوں کے یہ پیسہ کدھر خرچ کر رہے ہیں۔ میگا پروجیکٹ سے پہلے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کریں۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی سنا ہے مودی باہر لوگوں کو لے کرجا رہاہے اوبر سیریں کر رہا ہے۔ نواز شریف کا بیرون ملک دوروں کا آیک دن کا خرچ 27 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے خلاف باتیں کی ہیں۔ نواز شریف کے خلاف کریمنل انوسٹی گیشن ہو رہی ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ نواز شریف کے خلا ف منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ و زیر اعظم نے لندن پریس کانفرنس میں جے آئی ٹی کے خلاف بات کی ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ان کے خلاف فیصلہ آیا تو قوم نہیں مانے گی۔ رانا ثناءاللہ نے بھی کہا کہ قوم نہیں مانے گی۔ جے آئیٹی کو ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش کی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا۔ اگر آپ کے خلاف فیصلہ آیا اور آپ نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو ایک کال دوں گا قوم تیار بیٹھی ہے سارا پاکستان باہر نکلنے کیلئے تیار ہے۔ لوگوں کو فیصلے کا انتظار ہے۔ نواز شریف کی وجہ سے مریم نواز کو پیش ہونا پڑ رہا ہے اگر مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہیں تو یہ نواز شریف کا قصور ہے ۔ نواز شریف کے پاس کوئی جواب نہیں اس لئے دباﺅ ڈالا جا رہاہے۔ جب پہلی دفعہ طاقتور قانون کے نیچے آیا گا تو نیا پاکستان بنے گا۔ نیا پاکستان پل اور سڑکیں بنانے سے نہیں ملک میں انصاف کا نظام آنے سے بنے گا۔ عمرن خان نے کہا کہ میگا پروجیکٹس کمیشن بنانے کے لئے بنائے جا رہے ہیں ۔ جے آئی ٹی کے آنے والے فیصلے کی قوم کو پہلے ہی مبارکباد دیتا ہوں۔ اشتہاروں میں بجلی پیدا وہ رہی ہے حقیقت میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پہلے جو ثبوت دئیے اس میں کچھ نہیں تھا ۔ میرے تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں رکھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹس کا منی ٹریل ثابت نہیں کیا۔ طلاق کو 13 سال ہو گئے ہیں اس کے باوجود ساری منی ٹریل ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اداروں کو ڈس کریڈٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا آپ صرف پنجاب کے وزیر اعظم ہیں؟۔ یہ جے آئی ٹی کے قیام کو اپنی فتح کہہ رہے تھے آج یہ جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں۔ شہباز شریف جے آئی ٹی بننے پر وزیر اعظم کو مٹھائی کھلا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماو¿ںکے اجلاس مےں پاناما لیکس کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماو¿ں کا اجلاس اسلام آباد مےں ہوا اجلاس میں کوئٹہ،کراچی،پارا چنار میں دہشتگردی کے شکار شہدا اور احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کیلیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس مےں وزیر اعظم کی لندن میں کی گئی پریس کانفرنس کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا رہنماو¿ںنے پاناما لیکس پرجے آئی ٹی کی تحقیقات کے حتمی مرحلے پر تبادلہ خیال کیااور پاناما لیکس کے ممکنہ فیصلے کے خدوخال پربھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain