تازہ تر ین

ن لیگ 3حصوں میں تقسیم، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ 3حصوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، مریم نواز کو طلب کرنے پر نوازشریف کا گھیراﺅ کرلیا۔ ن لیگ نے ٹکراﺅ کا پروگرام بنالیا یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ن لیگ 3حصوں میں تقسیم ہونے جارہے ہیں ایک نواز گروپ دوسرا پنجاب گروپ اور تیسرا آزاد گروپ بنے گا۔ جے آئی ٹی میں مریم نواز کو طلب کئے جانے پر خاندان وال نوازشریف سے خوش نہیں ہیں انہوںنے نوازشریف سے کہا ہے کہ آپ کی پالیسیوں کے باعث آج یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے کہ خاندان کی بہو بیٹیاں تحقیقات کیلئے پیش ہونے کا نوٹس آرہے ہیں۔ کل کلثوم نواز کو بھی نوٹس آجائے گا آپ خود جاکر معاملات کا سامنا کریں اور کوئی فیصلہ کرلیں استعفی دیکر جان چھوٹتی ہے تو چھڑالیں سینئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ نے عدالت سے ٹکراﺅ کا پروگرام بنالیا ہے میو گارڈن میں ایک کوٹھی میں احتجاجی پروگرام فائنل ہورہا ہے اور اس کیلئے پیسے اکٹھے کئے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain