تازہ تر ین

نگران حکومت یا نیا وزیراعظم؟

لاہور(خصوصی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار کی طرف سے حالات کے مطابق نئے سیاسی قبلے کا تعین کر نے کی پیش گوئی پر سیاسی حلقوں میں حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا گروپ اہم سیاسی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ سیاسی حلقے شیخ رشید کی اس پیش گوئی پر نہ صرف حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ اسے شیخ رشید کی پہلی ناکام پیش گوئیوں پر خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا اور 8ہفتوں میں نگران حکومت یا نئے وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی تفتیش اب مکمل ہوگئی ہے۔ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے علاوہ سب کو ہی بلا لیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ 3درخواست گزاروں کو دی جائے گی اور اسے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں رپورٹ پر ہمیں جرح کی اجازت دی گئی تو وہ نوازشریف کو طلب کرنے کی استدعا کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔ حکمرانوں کی آنکھیں کھلنے کا وقت آ گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا بڑا گروپ آئندہ 8ہفتوں میں بڑا سیاسی فیصلہ کرے گا۔ وہ بہت پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف مستعفی ہو جائیں‘ اب نوازشریف کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ استعفیٰ دیں گے یا اسمبلی تحلیل کریں گے۔ عبوری سیٹ اپ آتا ہے یا عبوری وزیراعظم‘ اس کا فیصلہ 8ہفتوں میں ہو گا۔ اگر قومی اسمبلی تحلیل کی گئی تو صوبائی اسمبلیاں بھی نہیں رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain