تازہ تر ین

سانحہ پارا چنار،ہنگامہ آرائی اور فورسز کیخلاف پراپیگنڈہ، کون ملوث؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) سانحہ پارا چنار کے بعد وہاں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور فورسز کیخلاف نعرے بازی منصوبہ بندی کے تحت کرائی گئی جس میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارا چنار ‘ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو بھارت کے سرحدی علاقوں موم ڈاو‘ بجنا مہر اور چندی گڑھ سے مانیٹر کیا گیا تھا۔ سانحہ پارا چنار اور دہشت گردی کے واقعات کو مذہبی رنگ دینے اور حساس اداروں کے ذمہ داران کیخلاف پراپیگنڈہ کیلئے بھی سوشل میڈیا کا استعمال کئے گئے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس ادروں نے اس سازش کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کرکے کئی ایسے افراد کو بھی زیرحراست میں لے لیا جو غیرملکی قوتوں کی آشیرباد اور ان کی فنڈنگ سے یہ سب کررہے تھے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ باقاعدہ ایک پلاننگ کے تحت بھارت کے سرحدی علاقے رئیس سنگ‘ راولا منڈی ‘ کھاجو والا‘ مناباو‘ بھون‘ بدواوا اور بجنا سر میں عرصہ دراز سے پاکستان کے اندر مذہبی فسادات کرانے کیلئے ٹریننگ دی جارہی تھی اور مختلف ایجنٹوں کو مذہبی رہنما بنا کر پاکستان کے اندر داخل کیا گیا جہاں ان کے جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے اور پھر مختلف مذہبی گروپوں کے اندر ان کو داخل کرکے باقاعدہ پلاننگ کے تحت سازش تیار کی گئی کہ وہ مذہبی فسادات کرائیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سانحہ پارا چنار کے بعد وہاں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور فورسز کے خلاف نعرے بازی ایک پلاننگ کے تحت کرائی گئی جس کے پیچھے بھارت میں بیٹھے یہ گروپ موجود تھے اور نعرے بازی سے لے کر ہنگامہ آرائی اور تقاریر کی ویڈیوز بھارت بھیجی جارہی تھیں جہاں بھارتی چینل پر اس کو دکھایا جارہا تھا اور نفرت آمیز تقریر کو انٹرنیشنل میڈیا پر پہنچانے کیلئے بھی کام کیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کچھ گرفتاریاںبھی عمل میں آئی جن سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain