تازہ تر ین

پاک بحریہ کے سربراہ کا اگلے مورچوں کا دورہ ،جوانوں سے خطا ب میں اہم اعلان کر دیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ افواج نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے او رہم دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے،پاک فضائیہ ہر صورت میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی فضائی خلاف ورزیوں کے خلاف مﺅثر جواب دیتی رہے گی،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے عید کے اس مقدس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور عید کا دن پاک فضائیہ کے افراد کے ساتھ گذارا۔ائےر چیف ڈیوٹی پر موجود پائلٹس،ائےرمن،ٹیکنیشنزاور سویلینز سے ملے اور انکے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے قوم کے ساتھ ملکر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے او رہم دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے۔ملکی سیکورٹی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی بجائے اپنے ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا چاہیے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے ورثاءسے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے عیدالفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹرز سجاول میں افسران و جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے بھارتی سرحد کے قریب غنی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain