تازہ تر ین

سا بق صدر کا نواز شریف اور افتخار محمد چودھری بارے حیرت انگیز انکشاف

نواب شاہ (نیوز ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے مل کر پی پی حکومت کے خلاف سازش کی، نواز شریف بدنیت شخص ہیں، جو اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔عیدالفطر کے روز زداری ہاﺅ س میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھوٹے صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے حقوق دیے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری نیت صاف ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کارکن مایوس نہ ہوں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، جن کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ان کو آگے لایا جائے گا۔ ان کی شکایت دور کی جائیں گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال دھرتی ہے۔ ہم نے سندھ اور سندھ کے عوام کو خوشحال بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ قبل ازیں آصف علی زرداری نے زرداری ہاﺅ س میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ آصف زرداری کی آمدپر نواب شاہ کے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا گیا۔
آصف زرداری عید الفطر کی شب خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے نواب شاہ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، پی پی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی و دیگر نے ان کا استقبال کیا اورگاڑیوں کے قافلے میں زرداری ہاﺅس نواب شاہ لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور زرداری ہاﺅس آنے و جانے والے راستوں کو بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعنیات کی گئی تھی۔۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain