تازہ تر ین

اب موبائل بیٹری کی فکر چھوڑ یں زبر دست ایجاد نے سب کو حیران کر دیا

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں تیزی سے سمارٹ فون کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے لیکن موبائل فون کی بیٹری جلد ختم ہونا ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ تاہم ماہرین نے اس کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے ۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقاتی ٹیم نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے جبکہ یہ موبائل فون ہوا اور ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون کے لئے “بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے فضا میں پہلے سے موجود ریڈیو کے سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف واشنگٹن کی اسی ٹیم نے ہوا سے توانائی حاصل کر کے گانا گانے والا پوسٹر ایجاد کیا تھا جو مختلف مقامات پر آویزاں ہیں جس کی مدد سے 12 میٹر دوری سے پوسٹر پر موجود گلوکار کا گانا اپنے موبائل فون میں سنا جاسکتا ہے ۔ریسرچر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس پر کام ہوگا اور یہ ٹیکنالوجی سمارٹ فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain