تازہ تر ین

چار ارب لوگوں کو مفت انٹرنیٹ ملے گا،ڈرون تیار

سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ)ڈرون طیارے کا نام سنتے ہی ذہن میں قتل و غارت کا تصور ابھرتا ہے لیکن فیس بک نے اس تصور کو ہمیشہ کیلئے بدلنے کی ٹھان لی ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ڈرون کے ذریعے دنیا کے اربوں لوگوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے شاندار منصوبے پر کام کررہے ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے بنائے گئے ایکویلا ڈرون نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی ہے۔ یہ ڈرون پراجیکٹ فیس بک اور اس کا ساتھ دینے والی متعدد کمپنیوں کا منصوبہ ہے جو ایک اندازے کے مطابق دنیا میں چار ارب سے زائد لوگوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو دراصل یہ شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون طیاروں کا ایک مجموعہ ہوگا جو دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ تازہ ترین آزمائشی پرواز کے دوران انٹرنیٹ ڈرون ایک گھنٹے سے زائد وقت کیلئے فضا میں رہا اور اس نے تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی۔ اس دوران ڈرون سے نشر ہونے والے انٹرنیٹ کے سگنل کامیابی سے وصول کئے گئے جبکہ اس کے جدید ترین سینسرز اور دیگر آلات کی جانچ پرکھ بھی کی گئی۔ اس ڈرون کا وزن 450 کلوگرام اور پروں کا پھیلا? بوئنگ 747کے پروں کے برابر ہے۔ یہ کئی ماہ تک مسلسل پرواز کرنے اور اس دوران انٹرنیٹ کے سگنل نشر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain