تازہ تر ین

سیلفی کے حوالے سے دلچسپ تحقیق

اوٹاوا (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا کے عروج کے ساتھ سیلفی کا جنون بھی نئی نسل کے سرچڑھ چکا ہے ۔ آج جسے دیکھیں ہمہ وقت سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں مصروف نظر آتا ہے لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ لڑکیاں اکثر موبائل فون چہرے کے اوپر کی طرف اٹھا کر سیلفی لیتی ہیں جبکہ لڑکے بالکل قدرے نیچے سے ؟اب کینیڈا کے سائنسدانوں نے لڑکے اور لڑکیوں کی سیلفی لینے کے انداز میں اس فرق کی وضاحت کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لڑکے نیچے سے (پیٹ کے سامنے موبائل فون رکھتے ہوئے) اس لیے سیلفی لیتے ہیں کیونکہ اس طرح سیلفی میں وہ درازقد اور طاقتور معلوم ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس لڑکیاں سر کے اوپر سے اس لیے سیلفی لیتی ہیں کیونکہ وہ چہرے کے تمام عوارض کو واضح طور پر دکھانا چاہتی ہیں اوراپنا موٹاپا چھپانا چاہتی ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے 900سے زائد صارفین کی سیلفیز کا تجزیہ کرکے یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر جینی مک کارٹنے کا کہنا تھا ہم نے جتنے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا ان میں 40فیصد لڑکے نیچے سے اوپر کی طرف سے سیلفی لیتے تھے ۔ لڑکیوں میں اس طرح سیلفی لینے کی شرح صرف 16فیصد تھی، اس کے برعکس 25فیصد لڑکیاں اوپر کی طرف سے سیلفی لیتی تھیں اور اس انداز سے سیلفی لینے والے لڑکوں کی شرح بھی صرف16فیصد تھی۔ جتنے صارفین کا ڈیٹا ہم نے حاصل کیا ان میں سے تقریبا آدھے چہرے کے سامنے سے سیلفی لیتے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain