تازہ تر ین

سیاسی بحران کیوجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ، ذمہ دارکون ؟؟؟

کراچی(ویب ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 884 پوئنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 337 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج گذشتہ کاروباری ہفتے شدید دباوں کا شکار رہی، پیر سے جمعے کے دوران ہونے والے ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک دن میں سب سے بڑی مندی کا ریکارڈ بھی بنا تا ہم جمعے کے روز شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث سرمایا کاروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کردی، جس کے باعث انڈیکس میں 553 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، پیر کے روز مارکیٹ کا آغاز 45 ہزار 222 پوائنٹس پر ہوا، مگر جمعے کو مارکیٹ 44 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 9 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کے حصص خریدے، سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سٹاک مارکیٹ میں میں شیئرز کی فروخت کا رجحان جاری ہے، اگر سیاسی سطح پراستحکام آگیا تو پاکستان سٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈز بھی بنا سکتی ہے۔یاد رہے 10جولائی کے روز جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں انڈیکس کی قدر میں 2100سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain