تازہ تر ین

کولمبوٹیسٹ ،زمبابوے کو میزبان سری لنکا پر 262 رنز کی برتری

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا پہلی اننگ میں 345 رنزبناکرآو¿ٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کو 10 رنز کی معمولی برتری مل گئی۔ زمبابوین کپتان گریم کریمر نے 5 کھلاڑی آو¿ٹ کیے۔ دوسری اننگ میں زمبابوے نے 6 وکٹ پر 252 رنز بنالیے۔پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن میزبان سری لنکا نے نامکمل اننگ 293 رنز 7 کھلاڑی آو¿ٹ سے شروع کی۔ پوری ٹیم 346 رنزبناکر آو¿ٹ ہوئی۔گونارتنے 45، ہیراتھ 22 اور سورنگا لکمل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کے اپل تھرنگا 41، کپتان چندی مل 55 اوراینجلومیتھیوز 41 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔ زمبابوے نے پہلی اننگ میں 356 رنزبنائے تھے۔زمبابوے کی دوسری اننگ تباہ کن انداز میں شروع ہوئی۔10 رنز کی برتری کے ساتھ لنچ تک زمبابوے کے 4 کھلاڑی 23 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔ ہیملٹن مساکاڈزا 7، چکابوا 6، ترسائی صفر اور پہلی اننگ کے سنچری میکر کریگ ارون 5 رنز ہی بناسکے۔ سکندرضا نے 97 رنزکی ناقابل شکست اننگ سے مہمان ٹیم کو فائٹنگ پوزیشن میں پہنچادیا۔سکندر اور وکٹ کیپر پیٹر مور نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔ مور 40 رنز بناکرآو¿ٹ ہوئے۔ سکندر اور میلکم والر نے ساتویں وکٹ کی پارٹنر شپ میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔ سکندر رضا 97 اور میلکم والر 57 رنز بناکر وکٹ پرموجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain