لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ مومنہ مستحسن امریکہ روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ نیویارک سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی تقاریب میں پرفارم کریں گی۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ مومنہ تقاریب میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں اپنی ایک وڈیو بھی شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ وطن واپسی پروہ نئے پراجیکٹ کا آغازبھی کریں گی۔