تازہ تر ین

افغان طالبات کو امریکہ بلوالیا

کابل (این این آئی) افغان طالبات جن کی واشنگٹن میں روبوٹکس مقابلے میں شرکت کے لیے ویزا درخواست مسترد کر دی گئی تھی، بالآخر امریکا پہنچ گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھ رکن ٹیم ڈیلاس کے ہوائی اڈے پر اتری تو افغان سفیر حمداللہ محب سمیت متعدد افراد نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ ان طالبات کی ویزا درخواست مسترد ہو جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے میں مداخلت کر کے طالبات کا یہ دورہ ممکن بنایا۔ اس موقع پر امریکی محکمہءخارجہ نے بھی اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان طالبات کو امریکا پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکا نے ویزا پالیسی میں خاصی سختی کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain