تازہ تر ین

7 شکستوں کا بوجھ لئے قومی خواتین کرکٹرز وطن واپس

لاہور (نیوز ڈیسک) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017ءمیں پاکستان ٹیم نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ فتح کے بلندوبالا دعوے کرکے انگلینڈ جانے والی ثنا میر الیون اس قدر گندا کھیلی کہ ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔ شکت کا کلنک ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم آج وطن واپس پہنچ گئی۔ ایک طرف مردوں کی ٹیم نے جہاں قوم کو عید پر بڑا تحفہ دیا وہاں ویمن ٹیم نے ذلت رسوائی کے سوا ملک کو کچھ نہ دیا۔ 25 جون کو میگاایونٹ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو تین وکٹوں سے مات دی۔ دوسرے میچ جو 27 جون کو ہوا اس میں میزبان انگلینڈ نے مردوں کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 107 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔ 2 جولائی کو بھارت کے ہاتھوں 95 رنز کی ذلت آمیز شکست ہوئی۔ 5 جولائی کو آسٹریلیا نے 195 رنز کے بڑے مارجن سے دھول چٹوا دی۔ رہی سہی کسر نیوزی لینڈ نے 8 جولائی کو 8 وکٹوں سے ہرا کر نکال دی۔ حد تو یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز جیسی کمزور ٹیم نے بھی خوب دھنائی کرتے ہوئے ثنا الیون کو 19 رنز سے مات دی۔ ثنا الیون کے نصیب میں ایک بھی فتح نہ آئی لیکن یہ ٹیم منہ لٹکائے آج پاکستان واپس آگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain