تازہ تر ین

پانامہ کا فیصلہ کتنی دوری پر, اہم شخصیت نے راز سے پردہ اُٹھادیا

اسلام آباد (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا ایک ہفتے کے اندر فیصلہ ہوتے دیکھ رہا ہوں،والیم 10 کھولنے سے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، اداروں کو تباہ نہ کیا جائے،ڈان لیکس یا پٹھان کوٹ میں بریگیڈیئرنعمان ٹھیک لیکن پاناما جے آئی ٹی میں ان پر اعتراض کیوں؟ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں کیس تیزی سے اپنے منطقی انجام کی طرف سے بڑھ رہا ہے۔ اہم بات یہ ہوئی ہے کہ نوازشریف کے وکیل نے تسلیم کیا ہے کہ ہاں! ان کے موکل دبئی میں 2014ءتک اقامہ پر رہے۔ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ دبئی میں کمپنی کے چیئرمین تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ کیس نیب عدالت کو بھیجا جائے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 جس کو یہ کھلوانا چاہتے ہیں۔ خود کہیں گے کہ کھلوا کر ہم نے غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نااہل ہونے جا رہے ہیں۔ ان کو سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنا چاہئے اور اداروں سے پنگا نہیں لینا چاہئے۔ پہلے تو میں چار ہفتوں کا کہہ رہا تھا لیکن اب کل کی سماعت کے بعد ایک ہفتے کے اندر اس مقدمے کا فیصلہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز لیگ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، ملکی اداروں کو تباہ نہ کیا جائے،والیم 10 کھولنے سے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ اپنی انا کی خاطر ملکی اداروں کو تباہ کرنا بند کردو، تم نے صرف اپنی اولاد کے لئے مال جمع کیاہے۔ والیم 10کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تو کھول دو، باقی گند والیم 10سے کھل جائے گا،والیم 10 کھولنے سے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کوبتایا تھا معمولی باتوں پر22 ایم این ایز کو فارغ کیاگیا، نواز شریف کو عدالت سے جھوٹ بولنے پر معاف نہ کیا جائے۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ حکمران ااپنی اولادوں کیلئے مال جمع کرتے رہے ہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے شریف خاندان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاناما میں ایک منی بدنام نہیں ہوئی منی کا باپ اور پورا ٹبر بدنام ہوا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکمران اپنی اولاد کیلئے مال جمع کرتے رہے ہیں، پاناما جے آئی ٹی میں بریگیڈیئرنعمان پر اعتراض کیوں؟، ڈان لیکس یا پٹھان کوٹ میں بریگیڈیئرنعمان ٹھیک تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain