تازہ تر ین

وزیراعظم نااہل ہونگے یانہیں, اعتزاز احسن نے پہلے ہی بتادیا

اسلام آباد(خبرنگار) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اب بات وزیراعظم کی نااہلی سے آگے جاچکی ہے، اس بار نواز شریف نہیں بچ سکتے، پانامہ کیس اب وزیراعظم کیخلاف کرمنل کیس بن چکا ہے، انہوںنے کہا کہ وزیراعظم تو اب غیرملکی کمپنی کے چیئرمین نکل آئے ہیں اور اس کمپنی سے تنخواہ بھی لیتے رہے، لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز میں ظفر حجازی ٹمپرنگ کررہا تھا تو کس کیلئے کررہا تھا، بات اب وزیراعظم کی نااہلی سے بہت آگے جاچکی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے ، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا قوی امکان ہے،جے آئی ٹی نے بتادیا کہ حسن و حسین نواز کی آمدنی میں کس طرح اضافہ ہوا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے، اب کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بتادیا ہے کہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں کس طرح اضافہ ہوا، نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ ٹیکس تو ان کے بچے ادا کرتے ہیں، مریم نواز بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں۔اعتزاز احسن نے کہا نوازشریف بطور وزیراعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں، انہوں نے بڑی منصوبہ بندی سے دھاندلی اور بدعنوانی کی، لیکن جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں تاہم سپریم کورٹ رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain