تازہ تر ین

استعفیٰ آگیا۔۔۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے اور حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے استعفی دے دیا ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب کو بھیج دیا ہے۔ عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا کہ وہ سنئیرپارلیمنٹیرین ہیں مگر اس کے باوجودانہیں غیرفعال محکمہ دیاگیا۔ حکومت نے 4برسوں سے مجھے دیوارسے لگارکھاہے۔4برسوں میں وزیراعلی پنجاب سے2بارملاقات ہوسکی ، ملکی سیاست میں ہمیشہ میں نے کردار ادا کیا ہے لیکن حکومت پنجاب اور نہ ہی وزیر اعلی پنجاب نے ان کی خدمات لینے کی کوشش کی۔ جبکہ میں نے گذشتہ جمعے کو وزیر اعلی پنجاب کو اپنا استعفی دیا تھا جو تاحال منظور نہیں ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain