تازہ تر ین

تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم, پولیس بھی کود پڑی

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور دونوں کے درمیان دھکم پیل ہو گئی۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گروپوں کی شکل میں ایک دوسرے کی طرف بڑھے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے یہودی لابی مردہ باد، میاں تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار، گو عمران گو، رو عمران رو اور رو نیازی رو کے نعرے لگائے گئے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے گو نواز گو اور چور چور کے نعرے لگائے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان نعرے لگاتے ہوئے نہ صرف ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے بلکہ ایک دوسرے کو دھکے دینے شروع کر دیئے جس پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار درمیان میں آئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے رہنما سائے میں کھڑے مسکراتے رہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھی دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان نعرے بازی ہوئی تھی اور نعرے بازی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کر دیئے تھے اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے خود گو نواز گو کے نعرے لگوائے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر کسی بھی وقت بڑے تصادم کا خدشہ ہے اگر دونوں جماعتوں کے رہنما¶ں کی طرف سے بروقت اقدام نہ کیا گیا تو کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain