تازہ تر ین

”نواز شریف نااہل ہو چکے “ فائنل کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع

لاہور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے پانامہ کیس کا کو نٹ ڈاﺅن شروع ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف نااہل ہو چکے ہیں ، پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حکمران خاندان کا احتساب ہورہا ہے، پٹواریوں کے بادشاہ اور ماڈل ٹاون سانحہ کے ذمہ دار پکڑے جانے والے ہیں ، سعد رفیق لوہے کے چنے چبوانے کی باتیں کرتے تھے ،یہ تو 15 ہزار درہم میں پگھلنے والے چکڑ چنے ثابت ہوئے ہیں، نواز شریف کے پاس13 سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے ، گاڈ فادر ون اور گاڈ فادر ٹو کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بابر اعوان ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال ،علی سلمان ،سعدیہ سہیل ، شاہد گوندل ، محمود احمدجوئیہ اور عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈ ن ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کا فائنل کا¶نٹ ڈا¶ن شروع ہوچکا ہے ، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حکمران خاندان کا احتساب ہو رہا ہے ، یہ تحقیقات پی ٹی آئی یاکسی اور کی درخواست پر نہیں ہورہی بلکہ بین الاقوامی سکینڈل میںپکڑے جانے پر ایسا ہو رہا ہے ،گاڈ فادر ون اور گاڈ فادرٹو کا تعلق پاکستان سے ہے ، یہ زیادہ لمبی بحث والا کیس نہیں بلکہ جلد ہی یہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پٹواریوں کے بادشاہ اور ماڈل ٹاون سانحہ کے ذمہ دار پکڑے جانے والے ہیں، اس مہینے میںبڑے حکمرانی کے برج احتساب کے سامنے الٹ جائیں گے ، گاڈ فادر ون نے برادر اسلامی ملک میں نوکری کی ، سینٹر اعظم سواتی دبئی سے ثبوت لے کر آئیں ہیں ، تفصیلات ملی ہیں کہ نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے ، وزیراعظم کے درباری کہتے تھے کہ نوازشریف ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں اور ہم نے نواز شریف کی کھلی کتاب سے کچھ صفحے ڈھونڈے ہیں ، یہ دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جو ایک غیر کمپنی سے تنخواہ لیتا ہے ، یہ وزیر اعظم کمپنی سے پانچ ہزار درہم الاﺅنس بھی لیتا رہا ہے ، یہ وزیر اعظم کمپنی سے کہتا ہے مجھے کمپنی خرچے پر رہائش بھی دے ، یہ لوہے کے چنے چبوانے کی بات کرتے تھے ، یہ تو پندرہ ہزار درہم میں پگھلنے والے چکڑ چنے نکلے ، کسی دوسرے ملک میںنوکری کرنا یہ وزیر اعظم کے حلف کی خلاف ورزی میں آتا ہے ، سینٹر اعظم سواتی جو دبئی سے نئے شواہد لائے ہیں ان شواہد کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کا معاملہ شریف خاندان کی 14 سال قید کی جانب جارہا ہے اب کوئی معجزہ ہی انہیں قید اور نا اہلی سے بچاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ اور ججز پر ہیں پاناما کیس کا معاملہ براہ راست نوازشریف، مریم، حسن اور حسین نواز کی 14سال قید کی طرف جا رہا ہے، کوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو 14 سال قید اور 10 سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے، وزیراعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، اب نوازشریف جائیں گے اور نیا وزیراعظم آئے گا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں۔ لگتا ہے اب استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا جائے گا تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شریف فیملی کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جارہیں، کہتے ہیں کہ چوری ہوئی ہے، پاکستان سے پیسا بھی باہر گیا ہے مگر تفتیش نہ کریں، (ن) لیگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا جب کہ وفاقی وزرا اور (ن) لیگی ٹولہ روزانہ سپریم کورٹ کے باہر آکر جھوٹ بولتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 سامنے نہیں لارہی جب کہ عدالت نے نوازشریف اور ان کی ٹیم پر چھوڑا ہےکہ رپورٹ کی جلد نمبر10 کھلوائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت باربار اصرار کررہی ہے کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر لائی جائے ہم بھی چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کی وڈیو دکھائی جائے اگر رپورٹ کی ویڈیوز پاکستانی سنیما گھروں میں دکھائی جائیں تو فلم انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا جب کہ کیپٹن صفدرکی جے آئی ٹی وڈیو دکھائی گئی توٹکٹیں بلیک میں فروخت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےسنا تھا قیامت کے دن بچے باپ کو اور باپ بچوں کو نہیں پہچانیں گے لیکن نوازشریف نے تو ابھی سے اپنے سگے خالو کو پہچاننے سے انکارکردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain