تازہ تر ین

وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی وجہ کون بنا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف اور چوہدری نثار کی آپسی اختلافات اور ن لیگ چھوڑنے کی خبروں کی ہر طرف دھوم مچی ہو ئی ہے ،چیئر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی نواز ،نثار اختلافات کی وجہ بنے جس کا نجی ٹی وی نے کھوج لگا لیا ہے ۔وزیر اعظم ہاﺅس سے ایف آئی اے کے تفتیشی آفسر ظفر حجازی کو ریلیف دینے کے احکامات جاری ہوئے تو چوہدری نثار بُرا مان گئے ،وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ پر کام کرنے دیا جائے ۔چیئرمین ایس ای سی پی کو کوئی ریلیف دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے اسی وجہ نے نواز شریف اور چوہدری نثار میں فاصلے بڑ ھا دئیے ۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے وزیر داخلہ معمول کے مطابق منگل کو آفس پہنچے لیکن کمر میں شدید در د کی وجہ سے تمام مصروفیات چھوڑ کر گھر چلے گئے ۔ڈاکٹر نے چوہدری نثار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain