تازہ تر ین

عمران خان کیخلاف بھی جے آئی ٹی بنانے کی تیاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار احمد نواز چوہدری نے اپنی درخواست میں 39مختلف اداروں اور شخصیات کو فریق بنایا ہے۔ درخواست کے وکیل مولوی اقبال حیدر نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس میں جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس تحقیقات میں سابق جج ملک قیوم کو بھی حصہ بنایا جائے اور جے ا?ئی ٹی انہیں طلب کر کے تحقیقات کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain