تازہ تر ین

2013ءسے ڈگڈگی بجائے جارہی ہے

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت سے ملحقہ ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ کامرس سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد سیالکوٹ کے برآمدکنندگان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے آپ اور اپنی فیملی کو احتساب کے لئے پیش کر کے ایک منفرد مثال قائم کی ہے لیکن ان کو آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر ان کا احتساب کس چیز کا ہو رہا ہے۔ کرپشن کا رونا رونے والے اب قوم کو بتائیں کہ کرپشن کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے استعفیٰ وہ لوگ مانگ رہے ہیں جن کو لوگ بار بار ٹھکرا چکے ہیں آخر وہ کیوں استعفیٰ دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپینی موثر اقتصادی پالیسیوں کی بنا پر ملک کو معاشی ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایک ناکام ریاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب میں سرخرو ہوں گے۔ ہم تما م تر دباﺅ کے باوجود انفراسٹرکچر، بجلی کے کارخانے لگاتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں منفی اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے سی پیک کے عظیم الشان منصوبے میں تاخیر ہوئی جبکہ ملک میں اسٹاک ایکسچینج کریش ہونے کے ذمہ دار بھی یہ سیاسی تماشے کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نت نئے سیاسی تماشے کر کے عوام کو فریب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خدارا اپنے یہ سیاسی تماشے بند کر دو۔ عوام اب ان سیاسی شعبدہ بازوں کا بھی احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ملک میں منفی سیاست نے ہمیشہ معاشی ترقی کا راستہ روکا ہے۔ عوام ان سیاسی لٹیروں کا بھی گریبان پکڑیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10روپے فی یونٹ سے کم کر 10روپے فی یونٹ کی ہے جو جلد ہی 8روپے فی یونٹ ہو جائے گی جس سے بزنس کمیونٹی کی کاروباری اور پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں تین مختلف پاور پلانٹس لگا کر 16ارب روپے کی ریکارڈ بچت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز سالانہ 2ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معاشی استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان معیشت کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیگر میگا منصوبے مکمل کر کے قابل فخر کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 48کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ اس بزنس اینڈ ٹریڈ سنٹر کو سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے روح رواں ریاض الدین شیخ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمدآصف ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خرم دستگیر خان ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، صوبائی وزیر منشاءاللہ بٹ ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ، رانا شمیم احمد خان ، افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ ، رانا عبدالستار خان ، ذوالفقار غوری ،چےئرپرسن ضلع کونسل حنا ارشد وڑائچ ، وائس چےئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ چودھری رضا سبحانی، ملک ضیافت علی اعوان، مےئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، ریاض الدین شیخ، صدر ایوان صنعت و تجارت ماجد رضا بھٹہ ، نائب صدر عدنان سیٹھی،چےئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق پاشا ،چےئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ خاور انور خواجہ، قیصر بیگ، میاں عبدالشکور، چودھری اسلم بھٹی، چودھری عدنان اکبر، چودھری وسیم رضا، محمد رفیق مغل، ملک عدیل صدیق تھیم، چودھری لطیف چاند و دیگر موجود تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف بعد ازاں سیالکوٹ کینٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے مقامی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ورکروں کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ جب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے اکیلے کا ہی احتساب ہو رہا ہے تو ہونے دو ، کسی کا تو ہو رہا ہے تین نسلوں کا احتساب ہو رہا ہے ، آج اگر نوازشریف کا احتساب ہو گا تو کل کو کسی اور کا بھی ہو گا ، نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے مگر کس چیز کا احتساب ہو رہا ہے میرا اللہ جانتا ہے کہ مجھ پر کیا مقدمہ ہے اور کس چیز کا مقدمہ ہے ، میرے اقتدار کے تمام ادوار کا بتا ، میری وزارت اعظمی اور وزرائے اعلی کے دور کا بھی بتا کہا ں میں نے کرپشن کی ،کچھ لوگ چور دروازوں اور دھرنوں کی سازشوں کے راستے سے ملک آنا چاہتے ہیں ، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر لیجا رہے ہیں اور سازشیں کرنے والے سازشوں میں مصروف ہے ، قومی ترقی کو روکنے والوں کے خلاف قانون سازی کرکے سزا متعین ہو نی چاہیے اور ہم کریں گے ، 1973سے جب میں کچھ جانتا نہیں تھا کالج سے نیا نیا نکلا تھا سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا تب کی باتیں پوچھ رہے ہیں ، ہمیں لوٹ کر ہمیں پوچھتے ہو کہہ منی ٹریل بتا ، آپ بتا کہہ لوٹ کر منی ٹریل کہاں گئی ہے ، بھٹو نے ہماری فیکٹر ی کو قومیا لیا اور ایک فیکٹری بنگلہ دیش کہ ساتھ چلی گئی ، نواز شریف نے کوئی موٹر وے ، سمیت کسی منصوبے میں لوٹے ہیں تو بتا ہم نے 168ارب روپے بچائے ہیں کوئی اور ہوتا تو لوٹتا ، مجھے بھی معلوم ہونا چاہیے کہ میں نے کہاں لوٹا ہے احتساب ہو رہا ہے تو میرے خاندان کے کاروبار کا ہور ہا ہے نہ کہ سرکاری پیسوں ، میں آپ کا نمائندہ ہوں اگر میں محب وطن نہ ہوتا تو اربو ں روپے واشنگٹن سے لیتا اور دھماکے نہ کرتا کسی کو ہماری حب الوطنی پر شک نہیں کر نا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپنے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے ا ن کے لئے شعر کا ایک مصرعہ بھی پڑھا ۔
کعبے کس منہ جا گے غالب شرم تم کومگر نہیں آتی
انہوں نے کہا کہ مجھے بھی معلوم ہو کہ میں نے ملک سے سونا لوٹا یا چاندی ، کس بات کا احتساب کر رہے ہو ہمیں لوٹ کر ہم سے ہی منی ٹریل مانگی جار ہی ہے۔ اگر سیالکوٹ ن لیگ سے محبت کر نے والا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ سیالکوٹ ملک سے محبت کر نے والا ہے ، سیالکوٹ کو موٹروے چاہیے تھی اب و ہ موٹروے بن رہی ہے اور اس کا اگلے سال افتتاح کرینگے ،ایک نوجوان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی افتتاح کرینگے تو میں کہتا ہوں کہ مجھے فکر ہے تو میرے نوجوانوں آپ کی فکر ہے آپ کے لئے روز گار کی فکر ہے، آج پاکستان سے اندھیرے چھٹ رہے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، ہمارے مخالفوں کو ہم پر صرف یہی غصہ ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں، ہماری ٹانگیں کھنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain