تازہ تر ین

نواز شریف اور چودھری نثار کی کُٹی, اختلافات میں شدت کیوں آئی؟

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے نواز شریف اور نثار کے درمیاں مفاہمتی کردار اد کرنے والے وزراءسے بھی وفاقی وزیر داخلہ نے رابطے ختم کر دیئے مسلم لیگ ن کے مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ پانامہ کیس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خواجہ آصف گروپ کے رائے کو زیادہ اہمیت دینا اور چوہدری نثار علی خان کی مدبرانہ رائے کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیاں اختلافات مزید سنگین نوعیت تک پہنچ گئے اور دونوں کے درمیانمفاہمتی کردار ادا کرنے والے وزراءسے بھی چوہدری نثار نے رابطے ختم کردیئے ہیں اور واضح امکان ہے چوہدری نثار علی خان قریبی رفقاءسے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کے بارے میں بھی مشاورت کررہے ہیں جسکے بعد وہ وزارت سے بھی استعفیٰ دے دیں دوسری جانب مسلم لیگ ن آراکین اسمبلی اور مخصوص گروپ نواز شریف کو مسلسل چوہدری نثار کے خلاف بھڑکارہاہے کہ جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا ہے تو وزیرداخلہموصوف منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں جس پر نواز شریف بھی وزیر داخلہ پر خاصی برہم ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain