تازہ تر ین

”کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا“, آرمی چیف نے سب افواہوں کا خاتمہ کردیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا اور ایچ ای ٹی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جب کہ چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ آرمی چےف جنرل قمرجاوےد باجوہ نے ہےوی انڈسٹریز ٹےکسلا کا دورہ کےا، جہاں پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کےا گےا اور دفاع کے موجود اور مستقبل کے منصوبوں پر برےفنگ بھی دی گئی جس پر آرمی چےف کی جانب سے اطمےنان کا اظہار کےا گےا۔ آرمی چےف نے انڈسٹری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحےت مےں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہےں کےا جائے گا اور اس ضمن مےں دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمےل کی بھرپور حماےت جاری رکھےں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخےر بناےا جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain