تازہ تر ین

جے آئی ٹی پر اعتراضات کھُل کر سامنے آگئے, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، اعتراضات میں جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکیل سلمان اکرم راجہ کی توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی متفرق درخواست 169صفحات پر مشتمل ہے، متفرق درخواست میں منروا اور جیپکا کی خدمات حاصل کرنے کے خطوط، مشینری کی جدہ منتقلی سے متعلق کسٹم کلیئرنس کی دستاویزات اور انوائسز شامل ہیں۔ متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ منروا کمپنی کو مریم صفدر کا نام بطور نمائندہ دیا گیا تھا، بینیفیشل مالک کے طور پر نہیں ، اگر جے آئی ٹی مصدقہ ذرائع سے تصدیق کرتی تو مریم نواز کے بینیفیشل مالک ہونے کے الزامات ڈھیر ہوجاتے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ عزیزیہ اسٹیل مل دو ہزار پانچ میں 63 ملین ریال میں فروخت کی، اگر جے آئی ٹی پوچھتی تو بینک اسٹیٹمنٹس پیش کی جاتیں تاہم جے آئی ٹی نے اس معاملے پر حسین نواز سے پوچھا تک نہیں اور خود اخذ کیا کہ یہ فروخت 42 ملین ریال کی ہے۔ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسٹیل مل کے لئے مشینری دبئی سے ابوظہبی کے راستے جدہ بھجوائی گئی جب کہ ابوظہبی سے مشینری کی نقل و حمل کی دستاویزات بھی پیش کی جاسکتی ہیں، اگر حسین نواز سے پوچھا جاتا تو وہ مشینری کی نقل و حمل کے بارے میں بتاتے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی ٹی نے کچھ مٹیریل چھپایا اور جس طرح کے سوالات کئے وہ درست نہیں جب کہ جے آئی ٹی نے مواد غیر مصدقہ اور نامعلوم ذرائع سے حاصل کیا اس لئے رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain