تازہ تر ین

اگر آپ خوش قسمتی چاہتے ہیں تو یہ کام کریں

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)منہ پر کالک لگنے کو یوں تو بدقسمتی اور بے عزتی کی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے لیکن چین کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہر سال منہ پر کالک لگانے کا تہوار منایا جاتا ہے۔چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے قصبے کیوبی میں کسانوں نے نہایت جوش و خروش سے ہوالیان فیسٹیول منایا جس میں چاولوں کی راکھ بنا کر اسے ایک دوسرے کے منہ پر لگایا گیا ۔ چین کے یینسل کے افراد میں چاولوں کی اس راکھ کو چہرے پر لگانا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور سالانہ تہوار میں مرد و خواتین سمیت بچے و بوڑھے ایک دوسرے کے منہ پر خوش قسمتی کی علامت کے طور پر چاولوں کی بنی اس راکھ کو لگاتے ہیں ۔ اس تہوار میں پورے علاقے کے لوگ ایک بڑے گراﺅنڈ میں جمع ہوتے ہیں اور مختلف شوز بھی منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ روایتی ڈانس اور مختلف مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain