تازہ تر ین

سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے تخت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے بیـٹے کو بادشاہت منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے نو مقررہ ولی عہد اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو تخت منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ دعویٰ کے مطابقسعودی سفارتی حکام اور عرب کے دیگر حکام کے درمیان یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ رائٹرز نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بادشاہ شاہ سلمان نے اسی ماہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہ کسی بھی وقت چلایا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain