تازہ تر ین

وزیر داخلہ چودھری نثار کا پانامہ فیصلے سے پہلے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی /کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اپنی پارٹی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ،چوہدری نثار علی خان کی طرف سے اگلے 48گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت استعفیٰ دیئے جانے کا امکان ،وزیر اعظم نے چوہدری نثار کو منانے کے لیے شہباز شریف کو خصوصی ٹاسک دیدیا ،اگلے چند گھنٹوں میں وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی اہم ملاقات متوقع،دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے استعفیٰ کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ۔جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قیادت اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اس ضمن میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاناما لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ پر ممکنہ عدالتی فیصلے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے جاری مشاورتی عمل سے بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو باہر رکھا گیا یہی وجہ ہے کہ چوہدری نثار علی خان گذشتہ کئی دنوں سے وزارت سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کو بلائی گئی پریس کانفرنس میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم انھیں استعفیٰ دینے سے روکنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے بعد امکان یہ ہے کہ اگلے 24گھنٹے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ کوئی اہم فیصلہ کرسکتے ہیں جو وزارت سے استعفیٰ بھی ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان موجودہ سیاسی صورتحال میں وزارت سے تو استعفیٰ دے سکتے ہیں تاہم وہ پارٹی میں رہیں گے ۔دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے وفاقی زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے استعفیٰ کے فیصلہ کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے یہ اسی دن واضح ہوگا تاہم قریبی ذرائع کے حوالے سے و فاقی وزیر داخلہ کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈے اور خبروں کے بعد بالآخر اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چوہدری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار شام 5بجے اپنا مﺅ قف بیان کرنے کے لئے پنجاب ہا?س میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی آج بھی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پنجاب ہاو¿س میں ہوا، چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاو¿س میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق اور رانا تنویرحسین نے ملاقات کی جس میں اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوروزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرنے پنجاب ہا?س میں ملاقات کی اور اپنے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی۔چودھری نثار کا کہنا تھا کسی سے اختلاف نہیں اصولی موقف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر داخلہ پنجاب ہاو¿س میں معمول کی امور انجام دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain