تازہ تر ین

نااہلی پر کون بنے گا نیا وزیراعظم , فیصلہ آ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ‘ نیوز ایجنسیاں) پانامہ کیس وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں آنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا، جمہوری، قانونی جدوجہد بھی کی جائے گی، وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں نیا وزیراعظم لایا جائے گا اور اس حوالے سے شہبازشریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروا کر وزیراعظم بنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو بطور رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے میں 45 دن لگیں گے تاہم اس صورت میں عبوری وزیراعظم لایا جائے گا اور اس کے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار خواجہ آصف ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف ، وفاقی وزراءاور مشیروں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم ہاو¿س میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شروع ہوگیا، جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ کچھ لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اقتدار کے بھوکے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں، ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں، عوام آئندہ بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے، بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، امید ہے کہ عدالت سے سرخرو ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلا س نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر تے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالت کا ہر فیصلہ تسلیم کیاجائیگا اور پانامہ کیس کا فیصلہ حکومت کے خلاف آنے کی صورت میں محاذ آرائی نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں کہ جس سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو، شرکاءنے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں،اجلاس میں پانامہ کیس کی سماعت اور وکلاءکے دلائل پر اظہار اطمینان کیا گیااور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم کی نا اہلی کی صورت میں ان ہاﺅس تبدیلی لائی جائے گی۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت یہاں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم پارٹی رہنماﺅں اور قانونی مشیروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانامہ کیس کی سماعت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران قانونی ٹیم نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کی نا اہلی کے امکانات بہت کم ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں اور عوام آئندہ بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے، بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اورکچھ لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ نوازشریف نے کہاکہ اقتدار کی بھیک مانگنے والے اور اقتدار بھوکے 2018کے الیکشن کی تیاری کریں، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، امید ہے کہ عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا اور پانامہ کیس کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں محاذ آرائی نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو۔ شرکاءنے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں، انہیں عوام اور پارٹی کی مکمل تائید حاصل ہے۔ شرکاءنے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں پانامہ کیس کی سماعت اور وکلاءکے دلائل پر اظہار اطمینان کیا گیااور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم کی نا اہلی کی صورت میں ان ہاﺅس تبدیلی لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں جمعہ کو بھی شریک نہیں ہوئے وہ موجودہ مشاورتی عمل اور صورتحال کو ڈیل کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے (کل ) اتوار کو اہم پریس کانفرنس کا بھی اعلان کیاہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ نواز کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اور مشیروں کو طلب کیاگیاتھا، گذشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے پاناما کیس سے متعلق قانونی ٹیم بھی طلب کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے، اجلاس میں وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے شرکاءکو سپریم کورٹ میں ہونےوالی سماعت اور ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس کی روشنی میں مشاورت کی گئی، وزیراعظم نوازشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، گذشتہ روز وزیراعظم سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی، ملاقات میںبلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain