تازہ تر ین

عدالت نے نواز شریف کی قریبی شخصیت کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم بھی ہوجائے تب بھی اسحاق ڈار کیخلاف ہمارے پاس کافی مواد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس کی پانچویں اور آخری سماعت کے دوران تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جے آئی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثے 5 برس کی مدت میں 9 ملین سے تجاوز کر کے 837 ملین ہوگئے مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی شیخ نیہان کے بطور مشیر مقرر ہونے کی کوئی اور دستاویزات عدالت میں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور مشیر اسحاق ڈار کی تنخواہ اور مراعات کیا طے ہوئیں یہ بات بھی واضح نہیں ہوئی، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ شیخ نے اسحاق ڈار کو 5 سال کے عرصے میں 80 کروڑ دے دیئے دوسری طرف یہ بھی واضح نہیں کیا جا رہا کہ انہیں یہ رقم کن شرائط پر دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نے موقف اپنایا کہ جے آئی ٹی نے بدنیتی دکھائی ،وہ صرف سیاستدان نہیں بلکہ پروفیشنل اکاوئنٹنٹ بھی ہیں۔ آج تک اسحاق ڈار کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی بغیر ریکارڈ کیسے کسی نتیجے پر پہنچ سکتی ہے ؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain