تازہ تر ین

پرستار نے شردھا کپورکو انوکھی فرمائش کر ڈالی

ممبئی(شوبز ڈیسک) فلمسٹاروں کے پرستار ان کا آٹوگراف لینے کیلئے بے تاب رہتے ہیں اور کاغذ نہ ملے تو اپنی شرٹ یا کسی بھی دستیاب چیز پر آٹو گراف لینے کی فرمائش کر دیتے ہیں۔اس روایت کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک جنونی پرستار نے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور سے ایسی جگہ آٹوگراف دینے کی فرمائش کردی کہ بیچاری اداکارہ کے رونگٹے ہی کھڑے ہوگئے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور اپنی نئی فلم کے بارے میں ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں سے بات کررہی تھیں کہ اس دوران ایک پرستار نے اپنے گردے پر آٹوگراف حاصل کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ اس فرمائش پر اداکارہ بے حد پریشان ہوگئیں۔ اور انہوں نے فوری طور پر جوابی ٹویٹ میں لکھااے باپ رے! نہیں نہیں، پلیز کاغذ پر لے لو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain