تازہ تر ین

پیپلز پارٹی آج سے پنجاب میں کیاکرنیوالی ہے؟, دیکھئے اہم خبر

کراچی، لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وسطی پنجاب تنظیم کے زیر اہتمام آج ” گو نواز گو “ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پریس کلب سے ایوان اقبال تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کریں گے ۔ پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت پر دباﺅ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں آج اتوار کے روز پنجاب میں ” گو نواز گو “ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ہرضلعی صدر مقام پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جسکے کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیدار ریلیوںکو کامیاب کرانے کے لئے کارکنوںسے رابطے میں ہیں۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے ریلیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صدر قمر زمان کائرہ گجرات میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے۔ ریلی کی قیادت صدر لاہور عزیز الرحمن چن ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور احمد، ڈپٹی سیکرٹری عثمان ملک اور سیکرٹری فنانس عاصم محمود کریں گے، سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سرگودھا میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ نائب صدر آصف خان خو شاب میں مظاہرے کی قیادت کریں گے، نائب صدر اسد پرویز اٹک میں احتجاج کی قیادت کریں گے، نائب صدر اسلم گل شیخوپورہ میں احتجاج کی قیادت کریں گے،نائب صدر شہزاد چیمہ پاکپتن میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، نائب صدر اظہر حسین ڈار سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، تمام ڈویژنل صدور اور سیکریٹری جنرلز اپنے متعلقہ اضلاع میں احتجاج کی قیادت کریں گے، نائب صدر جاوید بھٹی قصور میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ،اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں ڈرگ روڈ پر شہید منور سہروردی انڈر پاس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے نہ صرف کرپشن کی بلکہ جھوٹے دستا ویزات دے کر عدالت کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دیں گے اور شریف فیملی کو نکال دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب دیوار پر لکھا گیا ہے ،مک گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید منور سہروردی نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ شہید منور سہروردی کے نام سے انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر خوش ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2018 میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرینگے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain