تازہ تر ین

شہباز شریف کی کوشش بھی ناکام ، استعفیٰ کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزےر داخلہ چوہدری نثارنے وزےر اعظم نواز شرےف کے علاوہ وزارت عظمی پر کسی دوسرے لےگی رہنماءکے ساتھ کام نہ کرنے اور پارٹی امور پر انکی رائے کو نہ ماننے پر وزارت سے استعفی کا حتمی فےصلہ کرلےا ہے جس کا اعلان چوہدری نثار علی خان کی آج کی پرےس کانفرنس مےں متوقع ہے ۔ تاہم مسلم لےگ(ن) کے قائدےن کی طرف سے چوہدری نثار علی خان کو استعفی سے روکنے کےلئے رابطے جاری ہےں ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپنجاب ہاﺅس مےں پہلے وفاقی وزراءاور کے پی کے سے چوہدری نثار کے قرےبی دوست کے درمےان اس معاملے پر تےن گھنٹے سے زائد دورانیہ تک ملاقات رہی اور بعد مےں وزےر اعلی پنجاب شہباز شرےف نے بھی چوہدری نثار سے رابطہ کرکے ان کے خدشار اور تحفظات دور کرنے کی ےقےن دھانی کرائی ۔وفاقی وزراءجس مےں خواجہ سعد رفےق اور رانا تنوےر کے علاوہ کے پی کے سے چوہدری نثار کے قرےبی دوست چوہدری نثار کے قرےبی دوست نے ملاقات مےں چوہدری نثار کو اختلافات دور کرنے اور پارٹی اجلاسوں مےں شمولےت پر منانے کی کوشش کی جس پرچوہدری نثار نے وفاقی وزراءاور اپنے قرےبی دوست کو جواب دےتے ہوئے کہا کہ مےری کسی سے ناراضگی نہےں مےرا موقف اصولی ہے جس پر آخری دم تک قائم رہونگا ۔ جمعہ کے روز سپرےم کورٹ مےں پانامہ کےس کا فےصلہ محفوظ ہونے کے بعد اور چوہدری نثار علی خان کی آج پانچ بجے پرےس کانفرنس مےں ممکنہ طور پر استعفی دےنے کی اطلاع پر وزےر اعظم کی خصوصی ہداےت پر وفاقی وزراءپنجاب ہاﺅس پہنچے تھے جہاں انہوں نے طوےل ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان کو ےقےن دلاےا کہ آپ کے تحفظات ضرور دور کئے جائےں گے آپ مشاورتی اجلاس مےں شرکت کرےں ۔ چوہدری نثار علی خان نے دونوں وزراءاور اپنے قرےبی دوست کو ےقےن دلاےا کہ پارٹی مےرا اثاثہ ہےں مےری تمام تر خدمات بھی پارٹی کےلئے ہےں تاہم کچھ اےشوز پر مےرا اصولی موقف ہے جس پر پےچھے نہےں ہٹ سکتا۔ پرےس کانفرنس ضرور کروں گا تاہم مجھ سے کسی غےر ذمہ دارانہ رویہ کی توقع نہ کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق وزےر اعلی پنجاب شہباز شرےف نے چوہدری نثار علی خان سے اپنے رابطے مےںکہا کہ اس وقت پارٹی پر مشکل وقت گزر رہا ہے آپ اپنے اختلافات بھلا کر اپنا کردار ادا کرےں پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے جس پر چوہدری نثار علی خان نے انہےں ےقےن دلاےا کہ وہ پارٹی سے وفادار رہےں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ نواز لیگ کی اعلیٰ قیادت اور چوہدری نثار میں اختلافات کی ایک اہم وجہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں بننے والی صورتحال ہے جس کے حوالے سے چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثار وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف سمیت کسی جونیئر کو نیا وزیراعظم نہیں مانیں گے البتہ ان کی جانب سے سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کو قبول کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی اتوار کو متوقع نیوز کانفرنس رکوانے کے لئے لیگی رہنماﺅں نے کوششیں تیز کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain