تازہ تر ین

ہڑتال ناکام, ٹرینیں بحال, مسافروں میں خوشی کی لہر

لاہور،ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرینیں بحال، منزل کی طرف رواں دواں جبکہ تیزگام ایکسپریس مسافروں کو لے کر راولپنڈی سے کراچی کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سمیت تمام افسروں کو سراہا، افسروں اور کارکنوں نے رات بھر جاگ کر ہڑتالیوں کو ناکام بنایا۔ ہڑتالی ٹولے کو مسترد کرنے پر ڈرائیورز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ غیرذمہ دار ڈرائیورز کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی اُٹھانا پڑی، مسافروں نے تکلیف اور پریشانی کا سامنا کیا معذرت چاہتے ہیں، ہڑتال کی وجہ سے ٹائم اپ سیٹ ہوا اور کہا کہ مسافروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب کوئی بھی ٹرین ہڑتال کی وجہ سے نہیں رُکی ہوئی۔ لوکو رننگ باڈی نے 6 مطالبات کا نوٹس دیا تھا۔ انتظامیہ نے 6 میں سے 2 مطالبات کو تسلیم کرلیا تھا۔ ریلوے ڈرائیورز کے تمام مطالبات ماننے والے نہیں، ہم نے بہت محنت سے ریلوے کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیا۔ رواں سال ریلوے کا ریونیو 40 ارب تک لے گئے۔ ہڑتال کرنے والے 13 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے ڈرائیورز ہڑتال کو ناکام بنا دیا، گرفتار ڈرائیورز کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کریں گے اور کہا کہ ریلوے کو جو ریورس گیئر لگائے گا اسے باہر نکال دیں گے، ریلوے کو لُنڈا بازار نہیں بننے دوں گا، یہ لاوارث محکمہ نہیں، تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ ماننے والا نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain