تازہ تر ین

بے روز گارآسٹریلوی کرکٹرز ملازمتیں ڈھونڈنے لگے

ممبئی (آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا سے مالی معاوضے پر تنازعے کے سبب نیاسینٹرل کنٹریکٹ قبول نہ کرنے والے200سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز اس وقت بے روز گارہوچکے ہیں جو اس وقت اپنی آمدن کا میٹر چلانے کیلئے بھارت میں ملازمیں ڈھونڈنے لگے ہیں۔آسٹریلین کرکٹرزایسوسی ایشن کے کمرشل منیجر ٹم کریکشنک اس وقت بھارت میں موجود ہیں جو آسٹریلوی کرکٹرزکی ملازمتوں کے مواقع تلاش کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیاکے درمیان حالیہ تنازعے کے سبب 230کرکٹرز بے روز گارہوچکے ہیں۔ٹم کریکشنک نے اپنے انٹرویومیں انکشاف کیاہے کہ وہ بھارت میں چند خصوصی میٹنگز کیلئے آئے ہیں جن کا مقصد وہاں اپنے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دلانا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ آسٹریلینز کرکٹرز ایسوسی ایشن کی اس خبر کو پھیلانے کا مقصد کرکٹ آسٹریلیاکو دباﺅ میں دلانا ہے تاکہ وہ کھلاڑیوں کی ڈیمانڈکے مطابق آمدن شیئرکرنے پر راضی ہوجائے۔ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ بھارت میں اتنے زیادہ آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے ملازمتوں کے مواقع موجودنہیں ہیں اور نہ ہی کھلاڑی ملازمت کریں گے کیونکہ آج یا کل بالاآخر انہوں نے آسٹریلیاکی جانب سے کھیلنا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain